اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کئے جانے کے معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس کے ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی آج دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی، جس سے وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔
بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کے بجٹ اجلاس کے اختتام کے
بعد بجٹ سے متعلق بچے ہوئے کام کاج کو نپٹانے کے لئے نئے سرے سے بلائے گئے دوسرے مرحلے کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن کانگریس کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں رخنہ پڑا۔
وقفہ صفر کے ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 12 بجے وقفہ سوال شروع ہونے پر بھی کانگریس کے اراکین کا ہنگامہ جاری رہا۔